Aaj TV News

BR100 4,687 Decreased By ▼ -28 (-0.59%)
BR30 18,641 Decreased By ▼ -617 (-3.2%)
KSE100 45,612 Decreased By ▼ -151 (-0.33%)
KSE30 17,942 Decreased By ▼ -56 (-0.31%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,328,487 4,340
DEATHS 29,019 7
Sindh 502,500 Cases
Punjab 453,392 Cases
Balochistan 33,705 Cases
Islamabad 111,376 Cases
KP 182,311 Cases

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کافیصلہ کرلیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی نے چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنےکیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیا ہے ۔

انگلش آل راؤنڈر نے انگلینڈ کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی اور 28.29کی اوسط سے 2 ہزار 914 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور155 رنز ناٹ آؤٹ تھا،اس کے علاوہ معین علی نے 195ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی موجودہ حالات میں سفری دشواریوں کی وجہ سے مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند نہیں ہیں اور وہ فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں جبکہ انہوں نے اس فیصلے سے ٹیم کے کپتان اور کوچ کو آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔