Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کرس گیل نے آئی پی ایل کو خیر باد کہہ دیا

دبئی: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری ٹی 20 بلے باز کرس گیل نے انڈین ...
شائع 01 اکتوبر 2021 09:53am

دبئی: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری ٹی 20 بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے، جس کے بعد انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کو چھوڑ نےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرس گیل رواں آئی پی ایل سیزن میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔

کرس گیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

dubai

IPL

chris gayle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div