Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بابر اعظم کے بیٹس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بیٹس...
شائع 03 اکتوبر 2021 09:58am

لاہور:ٹی 20ورلڈ کپ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بیٹس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

میگا ایونٹ کے آغاز میں صرف 16 دن باقی رہ گئے ہیں، گرے نکولس جس کمپنی کے بیٹ بابراعظم استعمال کرتے ہیں ، اس کمپنی نے اپنے بیٹ پر لازمی طور پر لگائے جانے والے اسٹیکرز کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

بابراعظم اپنے ساتھی کھلاڑی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹی 20ورلڈ کپ میں ویپر 1.3 استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ گرے نکولس کو دنیا بھر کے کئی ٹاپ بیٹسمین پسند کرتے ہیں جس میں کیوی کپتان کین ولیمسن ، آسٹریلین کپتان ایرون فنچ ، کینگرو آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس اور برطانوی بلے باز اولی پوپ شامل ہیں۔

babar azam

lahore

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div