Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے...
شائع 06 اکتوبر 2021 11:40am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں وزیراعظم نے پولیوکے خاتمےکیلئےبل اینڈملینڈاگیٹس کے تعاون کوسراہا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیراعظم نےبل گیٹس کوپاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ملک میں اس سال پولیووائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا،پاکستان میں پولیو کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے،پولیوسےنمٹنےکیلئے کوششیں ابھی جاری ہیں،حکومت ملک میں پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

بل گیٹس نے پولیوکی روک تھام کیلئے کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور پولیو خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہناتھا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے اور پولیو کے خاتمے کیلئے پروگرام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا اور افغانستان میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

pm imran khan

پاکستان

Bill Gates

اسلام آباد

Microsoft founder

telephone

Polio

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div