Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈ کپ اسکواڈ، سرفراز جگہ بنانے میں کامیاب

پرفارمنس دکھاؤ ٹیم میں جگہ بناؤ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں نو...
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2021 07:33pm

سابق کپتان سرفرازاحمد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پرفارمنس دکھاؤ ٹیم میں جگہ بناؤ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں نو روز قبل تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

سابق کپتان سرفرازاحمد اسکواڈ میں آگئے۔حیدرعلی کی دھماکے دار انٹری ہوگئی۔

اعظم خان کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ان کو فائنل ففٹین کیا اسکواڈ سے ہی نکال دیا گیا۔

محمد حسنین بھی جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔ اوپنر فخرزمان کی بھی قسمت کھل گئی۔ ریزروو سے فائنل پندرہ میں آگئے۔

انجری کا شکار صہیب مقصود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر ہوگا، جبکہ خوشدل اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سپورٹ اسٹاف کا بھی اعلان کردیا گیا، اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div