Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

توشہ خانہ ریفرنس: نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق صدر آصف زرداری کی توشہ...
شائع 28 اکتوبر 2021 02:20pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ ریفرنس سے بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی، احتساب عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک، نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا اور وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔

آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی عدالت حاضر نہ ہوئے اور استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے التوا ءکی درخواست بھی منظور کر لی گئی، کیس کی مزید سماعت 18نومبر کو ہو گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اسی کیس میں اشتہاری ہیں۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

Yousuf Raza Gilani

Asif Zardari

Tosha Khana Reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div