Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کالعدم تنظیم کا احتجاج: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے احتجاج سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم...
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2021 01:18pm

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے احتجاج سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر نور الحق قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورتحال اور کالعدم تنظیم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی جبکہ قومی سلامتی سےمتعلق دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کی تصدیق

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ کالعدم جماعت کی غیرقانونی سرگرمیوں کے پیش نظراجلاس طلب کیا گیا ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی سےمتعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے ۔

pm imran khan

اسلام آباد

protest

TLP

NSC meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div