Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

فواد چوہدری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا

گزشتہ روز افغانستان سے بھارت کی جیت کے بعد وفاقی وزیر فواد...
شائع 04 نومبر 2021 11:16am
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

گزشتہ روز افغانستان سے بھارت کی جیت کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کو انوکھا مشورہ دے ڈالا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر "ٹی 20 میمز” کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، جس کے بعد وہ بھی بھارت کو ٹرول کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

فواد نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا، 'انڈیا اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ نیوزی لینڈ کو یو اے ای میں سیکیورٹی خدشات کی فیک ای میل کردے۔'

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ، 'جعلی ای میل پر اگر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دیتا ہے تو انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔'

تاہم بھارتی مداحوں کو فواد چوہدری کا یہ طنز پسند نہ آیا اور انہوں نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا غصہ یہاں نکالا۔

فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں نے بھی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بھارتی مداحوں کو جم کر ٹرول کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل ایک جعلی ای میل کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد یہ حقیقت سامنے کھل آئی تھی کہ وہ جعلی ای میل بھارت سے جنریٹ کی گئی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سے سپر 12 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد میدان میں "سیکیورٹی سیکیورٹی” کا شور بلند ہوگیا تھا۔

fawad chaudhry

T20 World Cup

Indian cricket team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div