Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انضمام الحق کا سابق کوچ باب وولمر کی موت سے متعلق اہم انکشاف

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق کوچ ...
شائع 08 نومبر 2021 08:56am

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے سابق کوچ باب وولمر کی موت سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

انضمام الحق نےکہا کہ وولمرکی وفات ہوئی تو کئی افواہیں گردش کرتی رہیں، ہماری ٹیم پر شک کیا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ وفات سے پہلےچھوٹے اورلمبے قد کےدولوگ کمرےمیں گئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان میری اورباب وولمر کی میٹنگ ہوتی رہتی تھی مگر میں اتفاق سے کبھی وولمر کے کمرے میں گیا ہی نہیں۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ وفات کے بعد پوری ٹیم کو الگ جزیرے پر منتقل کردیا گیا گیا۔

سابق کپتان انضمام الحق نے ڈریسنگ روم کے خراب ماحول کو بھارت کی ورلڈکپ میں شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ جب کپتان ایونٹ سے پہلےکہہ دے کہ ورلڈکپ میں کپتانی چھوڑ دوں گا تو مطلب ہے کچھ گڑبڑ ہے جبکہ بھارت کے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انضمام الحق نےکہا کہ ہمیں پہلے6اوورز میں تیز کھیلنا ہوگا جبکہ بڑی ٹیموں کیخلاف آخری 5 اوورز میں زیادہ رن نہیں بنیں گے۔

karachi

death

inzimam ul haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div