Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان نے کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی اپنائی، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 08 نومبر 2021 10:48am

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، پاکستان نے کورونا کیخلاف شاندارحکمت عملی اپنائی، آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہترحالات میں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کی کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی جسے پورے دنیا نے سراہا کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کا کام ہےمایوسی اور جھوٹ پھیلانا ،ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ حقیت یہ ہے کہ پاکستان کی انڈسٹری بحال ہوچکی ہے،کنسٹرکشن سیکٹرپوری طرح فعال ہے۔

فواد چوہدری نے کا مزید کہنا تھا کہ زرعی معیتی خوشحال ہے،آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3گنااضافہ ہواہے ،مزدور،کسان اورانڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اورانشاللہ6سے8ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہوناشروع ہوجائیں گی۔

fawad chaudhry

coronavirus

Information Minister

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div