Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

دبئی:آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا...
شائع 12 نومبر 2021 09:10am

دبئی:آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کےہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آج ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار 14 نومبر کو دبئی میں کو کھیلا جائے گا۔

babar azam

ICC

dubai

T20 World Cup

PakvsAUS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div