Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بار کونسل :ثاقب نثار کی آڈیو لیک، ٹرتھ کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل نے ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹرتھ کمیشن ...
شائع 24 نومبر 2021 07:18pm

پاکستان بار کونسل نے ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹرتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وائس چیرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگاۓ گئے الزامات پر کمیشن بنایا جاۓ، ٹرتھ کمیشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

وائس چیرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کر کے سچ عوام کے سامنے لائے ،اس سلسلے میں ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹرتھ کمیشن کے قیام پر متفقہ راۓ دی ہے کیوں کہ سابق چیف جج جی بی رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ عدالت اپنی ساکھ بچانے کے لیے حقائق سامنے لائے اور یہ صرف کمیشن کے قیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ثاقب نثار کو فوری طور سے عدالت سے رجوع کرنا چاہئےیا عدالت سوموٹو ایکشن لے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کی جس میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تیس نومبر کو پشاور میں یوم تاسیس کا بڑا اجتماع ہوگا۔

انھوں نے واضح کیا کہ ہم کسی انا کا شکار نہیں، لیکن ہم سیاست عزت کے ساتھ کرتے ہیں۔سینٹ الیکشن میں گیلانی کی جیت نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔شاہد خاقان عباسی کے رویے کی وجہ سے ہم نے پی ڈی ایم چھوڑی ہمارا ن لیگ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں لیکن نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم احتجاج پارلمینٹ کے باہر کرینگے۔ہم چاہتے تھے کہ تبدیلی پارلمینٹ کے اندر سے آئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سب سے اہم ٹول تھا ۔ہم پنجاب حکومت کے لئے عدم اعتماد لاتے تو اگلے ہفتے وفاق نے بھی گرنا تھا ۔

سینئر رہنماخورشید شاہ نے سابق چیف جسٹس کے آڈیو کلپ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سابق چیف جسٹس کی آڈیو جھوٹ پر مبنی ہو کیونکہ ہم اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔تاہم ثاقب نثار کو فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنا چاہئے یا عدالت سوموٹو ایکشن لےکیونکہ اگر ثاقب نثار عدالت نہیں جاتے تو آڈیو صیحح تصور ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div