Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے برطانوی خصوصی نمائندے کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے افغانستان اور...
شائع 24 نومبر 2021 08:24pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی ہے،

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کےساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے مزید زور دیا کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی اقتصادی ترقی کےلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

برطانوی نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، بالخصوص بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div