Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: لڑکی سے اغواء اور زیادتی کے بعد بلیک میلنگ

لاہور میں لڑکی کو اغوا کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہوا...
شائع 24 نومبر 2021 09:09pm

لاہور میں لڑکی کو اغوا کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہوا ہے ، ملزمان نے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔واقعہ کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ ریس کورس میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ معراج بی بی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم حارث اور ارسلان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی،ملزمان لڑکی کو ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کرتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم چوہدری ارشد نے کونسلر کے کہنے پر نامعلوم مقام پر واقعہ نجی کلینک سے ابورشن کروایا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div