Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنیکی منظوری

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ایرا کونسل کا اجلاس ہوا...
شائع 24 نومبر 2021 10:10pm

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ایرا کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت ایرا کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ۔

ایرا کے تحت 2200 مکمل شدہ منصوبوں کومتعلقہ صوبائی حکومتوں و محکموں کے حوالے کرنے اور 230 نیم مکمل منصوبوں کو رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

اجلاس کو نیو بالاکوٹ سٹی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور ایرا کے تحت نامکمل منصوبوں کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔

وزیرِاعظم نے نیو بالاکوٹ سٹی پر پیش رفت تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نیم مکمل منصوبوں پر کام کو تیز کرکے انہیں معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ فالٹ لائنز پر تعمیرات کا کام زلزلے کے خطرات کے پیشِ نظر ہونا چاہئیے ۔فالٹ لائنز کے قریب عمارتوں کو زلزلے کے جھٹکے برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہئیے ۔ نئی تعمیرات و آبادیوں میں سیاحت کے فروغ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div