Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ثاقب نثار آڈیو لیک، سوموٹو ایکشن کا مشورہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ثاقب نثار کو فوری طور...
شائع 24 نومبر 2021 10:46pm

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ثاقب نثار کو فوری طور سے عدالت سے رجوع کرنا چاہئےیا عدالت سوموٹو ایکشن لے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کی جس میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تیس نومبر کو پشاور میں یوم تاسیس کا بڑا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی آنا کا شکار نہیں، لیکن ہم سیاست عزت کے ساتھ کرتے ہیں۔سینٹ الیکشن میں گیلانی کی جیت نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا ۔شاہد خاقان عباسی کے رویے کی وجہ سے ہم نے پی ڈی ایم چھوڑی ہمارا ن لیگ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں لیکن نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم احتجاج پارلمینٹ کے باہر کرینگے۔ہم چاہتے تھے کہ تبدیلی پارلمینٹ کے اندر سے آئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سب سے اہم ٹول تھا ۔ہم پنجاب حکومت کے لئے عدم اعتماد لاتے تو اگلے ہفتے وفاق نے بھی گرنا تھا ۔

سینئر رہنماخورشید شاہ نے سابق چیف جسٹس کے آڈیو کلپ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سابق چیف جسٹس کی آڈیو جھوٹ پر مبنی ہو کیونکہ ہم اداروں کو کمزور نہیں دیکھنا چاہتے۔تاہم ثاقب نثار کو فوری طور پر عدالت سے رجوع کرنا چاہئے یا عدالت سوموٹو ایکشن لےکیونکہ اگر ثاقب نثار عدالت نہیں جاتے تو آڈیو صیحح تصور ہوگی۔

ثاقب نثار کو بتانا ہوگا نوازشریف کو سزا دینے کیلئے کس نے مجبور کیا، مریم نواز

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انصاف کا قتل کیا، ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے،ثاقب نثار کو بتانا ہوگا نوازشریف کو سزا دینے کیلئے کس نے مجبور کیا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیوکلپ سامنے آئی ہے،نہیں معلوم ثاقب نثارصاحب کس سےبات کررہے تھے،آڈیو کلپ کامعروف ادارے سے فرانزک آڈٹ کرایا گیا، آڈیو کلپ پرثاقب نثارصاحب نےکہاکہ یہ آواز میری نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک چینل نےکہا کہ مختلف تقاریراٹھاکرکلپ بنائی گئی،چینل نے کہا کہ یہ آواز ثاقب نثارصاحب کی ہی ہے،ثاقب نثارنےتسلیم کرلیاکہ آوازمیری ہی ہے،ثاقب نثارنےکہا کہ آواز کےٹکڑےجوڑےگئے ہیں،چینل کی شکرگزارہوں کہ ثابت کیاکہ آوازاصلی ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ آڈیومیں کہاگیاکہ نوازشریف کوسزا دینی ہے،آڈیومیں کہاگیاکہ عمران خان کو لے کرآنا ہے ، دوسری طرف سے آواز آئی، بیٹی کی سزا نہیں بنتی، تو انھوں نےکہا کہ میری بھی دوستوں سے یہی بات ہوئی ہے،مریم نواز کی سزا نہیں بنتی، پھر بھی دینی ہے، جو جملے چارج شیٹ ہیں، وہ کہاں سے لئے گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ راناشمیم کی جانب سے بھی ایک بیان سامنےآیا،ثاقب نثارنےکہاکہ نوازشریف اورمریم نوازکوضمانت نہیں دینی،سابق جج ارشدملک کی ویڈیوبھی سامنے آچکی ہے،سچ بولنے پرسابق جج ارشدملک کوسزا دی گئی،جج کونکال دیاگیامگراس جج کافیصلہ آج بھی برقرارہے۔

پریس کانفرنس کرتےہوئے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جج راناشمیم کابیان حلفی سامنےآیا، ثاقب نثار گلگت میں راناشمیم کے گھر آئے، رانا شمیم کےگھر پر ثاقب نثارنےکسی کوفون کیا،ثاقب نثار نےکہاکہ نواز اور مریم کو رہا نہیں ہونےدینا،ثاقب نثار نےعدالت میں پیش ہونے سے انکارکردیا،3بارکا وزیراعظم عدالت میں پیش ہوسکتا ہے، سابق چیف جسٹس عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ کس نےآپ سےکہاتھانوازشریف اورمریم نوازکوسزادینی ہے،کس نےآپ سےکہاتھاکہ عمران خان کو اقتدار میں لاناہے، عمران خان کو قتدار میں لانے کیلئے انصاف کاقتل کیا گیا، آپ کوایک دن قوم کو جواب دینا ہوگا،وہ کون تھاجس کوبطورچیف جسٹس آپ انکارنہ کرسکے،آپ کیوں غیرقانونی بات ماننےکیلئےتیار ہوئے،ارشدملک ،راناشمیم، بشیر میمن اور شوکت عزیز کے ثبوت چھوڑ دیں، اس آڈیوکلپ کا تو جواب دے دیں،کیاان ثبوتوں کو بھی فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div