Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کردی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب ) نے منی لانڈرنگ ،ٹھٹھہ واٹر...
شائع 06 دسمبر 2021 02:03pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب ) نے منی لانڈرنگ ،ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنسز سے بری کرنے کی آصف علی زرداری کی درخواستوں کی مخالفت کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز سے بریت کی سابق صدر آصف زرداری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی۔

نیب نے آصف زرداری کی ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے تحت کیسز بنائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div