Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

2022 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا 4 بار کہاں اور کب ٹاکرا ہوگا؟

ممبئی:رواں سال 2022 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 4 بار آمنے...
شائع 02 جنوری 2022 09:30am

ممبئی:رواں سال 2022 میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 4 بار آمنے سامنے آئیں گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان کہاں اور کب ٹاکرا ہوگا؟

سال 2021 ختم ہوگیا،اس سال آئی سی سی کے 2بڑے ایونٹ ہوئے، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سیزن کا فائنل اور ٹی20 عالمی کپ لیکن دونوں ہی ٹورنامنٹ میں بھارتی مداحوں کو مایوسی ہاتھ لگی۔

بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گئی جبکہ ٹی20 عالمی کپ کے سپر 12 راونڈ سے باہر ہوگئی لیکن 2022 میں ایک بار پھر کرکٹ کی دلچسپی واپس لوٹ رہی ہے۔

تین عالمی کپ کے مقابلے ہونے ہیں، اتنا ہی نہیں اس دوران 2حریف ٹیمیں بھارت اور پاکستان کم از کم 4 بار ایک دوسرے کخلااف اترسکتی ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلا مقابلہ انڈر 19 عالمی کپ کے ٹورنامنٹ کے مقابلے14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔

پانچ فروری تک چلنے والے ٹورنامنٹ کے 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں اتر رہیں اور کل 48 مقابلے بھی کھیلے جائیں گے،16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بھارت انڈر 19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقاکے ساتھ ہے، ہر گروپ کی ٹاپ2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔

پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں، یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناٹ آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔

دوسرا مقابلہ خواتین کا ون ڈے عالمی کپ بھی 2022 میں ہونا ہے، اس کا انعقاد پہلے 2021 میں ہونا تھالیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کلئےی ملتوی کردیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے 3اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا، ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں،سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے، یعنی ایک ٹیم کو لیگ راونڈ میں 7مقابلے کھیلنے ہیں۔

بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں، دونوں لیگ راونڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی،اگر دونوں ناک آوٹ راونڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے،لیگ راونڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

تیسرا مقابلہ ٹی20 عالمی کپ 2022کے8ویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے، ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں،کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 مقابلے ہونے ہیں۔

بھارت اور پاکستان دونوں اس میں اتر رہی ہیں، حالانکہ اب تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن لیگ یا ناک آوٹ راونڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

سال 2021 میں بھی ٹی20 عالمی کپ کے مقابلے ابوظہبی میں ہوئے تھے، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار خطاب جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

mumbai

India vs Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div