Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کا غلط استعمال کیا، شوکت ترین

وزیرخزانہ نے بتایاکہ غریب آدمی کو زیرو شرح پر قرض ملے گا اور کسان کو5لاکھ روپے بلاسود قرضہ ملے گا ۔
شائع 10 جنوری 2022 04:43pm
Photo: Online
Photo: Online

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر غور کیا گیا جس میں وزیرخزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرکت کی ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کا غلط استعمال کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کو پیسے چھاپنے کی مشین سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 کھرب روپے اسٹیٹ بینک سے پہلے قرضہ لیا جاچکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے کوئی رقم نہیں لی۔

شوکت ترین نے مزید کہاکہ اب اسٹیٹ بینک کے پاس یکہ طرفہ اختیارت نہیں ہوں گے معاملات پارلیمنٹ بھی دیکھے گی جبکہ وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک مشترکہ فیصلے کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیرخزانہ شوکت ترین اور احسن اقبال کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دہری شہریت کی تردید کرتے ہوئے آئی ایم ایف کہ کہنے پرفیصلے کرنے کے تاثر کوغلط قراردے دیا۔

پاکستان

state bank pakistan

IMF

Senator

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div