Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایسی کونسی عادت ہے جو ہماری صحت تباہ کر سکتی ہے؟

گذشتہ دنوں میں ایک اہم بات سامنے آئی ہے جس کو جان کر آپ حیران رہ...
شائع 30 جنوری 2022 03:47pm

گذشتہ دنوں میں ایک اہم بات سامنے آئی ہے جس کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، کیونکہ رات گئے کھانا کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

رات کو سونے سے پہلے کوئی بھی غذا کھانے سے نہ صرف دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ انسان کے جسم کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

اسی ضمن میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے 2 گھنٹے قبل ہی کھانا کھائیں جس نیند میں خلل نہیں پڑے گا۔

رات کو دیر سے کھانے سے کئی نقصانات ہوسکتے ہیں جبکہ یہ عادت بلڈ پریشر اور شوگر کا بھی باعث بنتی ہے۔

پیٹ کے ارگرد چربی کا بڑھ جانا: رات کو دیر سے کھانے سے صحت متاثر ہونے کے ساتھ ہی انسان کے جسم میں چربی میں بھی اضافہ کرتی ہے جس سے موٹاپے کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔

سینے میں جلن کی شکایت: کچھ لوگ سینے مین جلن کی شکایت کرتے ہیں، تو وہ سینے میں جلن اس وقت ہوتی ہے جب معدے میں موجود ایسڈ غذائی نالی میں اوپر آجاتا ہے کیونکہ ہمارا کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ: رات گئے کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے خاص طور پر وہ افراد جو پہلے ہی فشار خون کے عارضے کا شکار ہوں۔

دانتوں کے مسائل جنم لیتے ہیں: رات کو کھانے سے بھی منہ کی صحت متاثر ہوتی ہے جس میں دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ کیونکہ جو غذا ہم کھاتے ہیں وہ دانتوں میں چپک جاتی ہے۔

جسمانی نظام متاثر ہوتا ہے: رات کو کھانے سے انسان کا نظام انہضام متاثر ہوتا ہے جس سے بد ہضمی ہوجاتی ہے۔

Health Risk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div