Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

موٹرولا کا نیا ورژن موٹو جی اسٹائلوس (2022) اسمارٹ فون متعارف

اس کی قیمت 299 ڈالرز یعنی (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے
شائع 06 فروری 2022 01:13pm
فوٹو: بشکریہ موٹرولا
فوٹو: بشکریہ موٹرولا

معروف کمپنی موٹرولا نے اپنے مقبول موٹر جی اسٹائلوس کا 2022 کا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

موٹرولا کا موٹو جی اسٹائلوس (2022) میں پہلے کی نسبت بہتر ریفریش ریٹ ڈسپلے، بڑی بیٹری اور بہتر مین کیمرے جیسے اضافی فیچرز کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 8 پراسیسر دیا گیا ہے۔

جی اسٹائلوس میں 6.8 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جس کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ موجود ہے جس سے نوٹس اور اسکیچ وغیرہ بھی بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے جس کی بدولت ایس ڈی کارڈ سے مزید 512 جی بی کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ مین کیمرا 50 میگا پکسل ہے۔

اس کے ساتھ ہی 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈٰیپتھ سنسر کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

مزید براں فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے مائی یو ایکس انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

موٹرولا کا موٹو جی اسٹائلوس (2022) ٹوائیلائٹ بلیو اور میٹالک روز رنگوں میں دستیاب ہوگا لیکن سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کی قیمت 299 ڈالرز یعنی (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور فی الحال کمپنی نے دیگر ممالک میں اس فون کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div