Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخاب: پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2022 04:27pm
خیبر پختونخوا  بلدیاتی انتخابات ـــــ فوٹو فائل
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ـــــ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار پائی ہے جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف 13 تحصیل کونسلز میں کامیاب قرار پائی جبکہ 14 تحصیل کونسلز میں ان کے امیدوار آگے ہیں۔

دریں اثنا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 تحصیل کونسلز میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے اور ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔

مزید براں جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی ہے اور 7 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب رہی اور 5 تحصیل کونسلز میں ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو چکی ہے اور 2 تحصیل کونسلز میں آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیاب اور ایک تحصیل کونسل میں آگے ہے۔

تاہم غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے، کہا کامیابی پر وزیراعلیٰ محمود خان اورٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ٹویٹ میں لکھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بِکنے والے غداروں کو مسترد کردیا ہے، یہ تمام غداروں کیلئے ایک پیشگی تنبیہ ہے کہ ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ روزبلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان سجایا گیا تھا، جس صوبے کے 18 اضلاع میں ووٹنگ کی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا

imran khan

KPK

local body election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div