Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کوسماعت کریں گے جبکہ درخواست میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔
شائع 10 اپريل 2022 10:11am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ، جسے عدالت نے سماعت کیلئے مقرر بھی کردیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کوسماعت کریں گے جبکہ درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایاگیا کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کیخلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم، وزراء اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

pm imran khan

IHC

اسلام آباد

ECL

Chief Justice Athar Minallah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div