سوئٹزرلینڈ کے چڑیاگھر میں ہاتھی کا انوکھا کارنامہ

ہاتھی کے اس انوکھے کارنامے کی وڈیو پر ٹوئٹر پر 70 ہزار سے ذائد لائکس اور 10 ہزار کے قرین لوگ ری ٹوئٹس کر چکے ہیں۔
شائع 20 اپريل 2022 12:58pm
ہاتھی اسکرین گریب فوٹو
ہاتھی اسکرین گریب فوٹو

سوئٹزرلینڈ کے چڑیا گھر میں ہاتھی کے انوکھے کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ریکس چیمین نامی صارف نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھی کی وڈیو ٹوئٹ کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی نے درخت کی لکڑی کا ایک کٹا ہوا ٹکرا اٹھا کر سیدھی کھڑی لکڑی پر اپنی سونڈ سے اس کا توازن قائم کیا۔

خیال رہے ہاتھی کے اس انوکھے کارنامے کی وڈیو پر ٹوئٹر پر 70 ہزار سے زائد لائکس اور 10 ہزار کے قرین لوگ ری ٹوئٹس کر چکے ہیں۔

تاہم مذکورہ وڈیو کو اب تک تقریبا 14 لاکھ سے لوگ دیکھ چکے ہیں۔