Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
شائع 06 مئ 2022 02:20pm
فوٹو ـــــــــ فائل
فوٹو ـــــــــ فائل

کراچی :موسم گرما میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

تاہم فلنگ اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹیو پاور یونٹس کے لئے بھی اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے تک گیس فراہمی بند کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

karachi

sindh

CNG

CNG Station

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div