شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ کے مقام سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا، موسم سرما میں برفباری کے باعث شاہراہ کاغان 6 ماہ کیلئے بند ہوگئی تھی۔
شائع 17 مئ 2022 11:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مری: 6 ماہ کی بندش کے بعد شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ کے مقام سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

موسم سرما میں برفباری کے باعث شاہراہ کاغان 6 ماہ کیلئے بند ہوگئی تھی۔

این ایچ اے حکام نے ہوٹل ایسوسی ایشن اور عوام کی موجودگی میں سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔

سیاح اور مسافر شاہراہ قراقرم کے ساتھ ساتھ شاہراہ کاغان کے ذریعے گلگت بلتستان کا سفر کرسکیں گے۔