Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سی ٹی ڈی نے انارکلی لاہور دھماکے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

ملزمان لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
شائع 17 مئ 2022 05:22pm
ملزمان کو خفیہ اطلاعات پر بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے پر گرفتار کیا ہے۔  فوٹو — فائل
ملزمان کو خفیہ اطلاعات پر بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے پر گرفتار کیا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انارکلی بم دھماکے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو خفیہ اطلاعات پر بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے پر گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 2 آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، پریما کورڈ، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئیں ہیں جب کہ ملزمان لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں دھماکہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں ثنااللہ اور عبد الرزاق شامل ہیں جنہوں نے 20 جنوری کو آئی ای ڈٰی ڈیوائس کو ریمورٹ سے آپریٹ کرتے ہوئے پان منڈٰی انارکلی میں دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں دہشتگرد 2012 میں سبزی منڈٰی لاہور، 2014 میں اسلام آباد فروٹ منڈٰی اور 2015 میں وہاڑی چوک ملتان میں بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔

lahore

Blast

Arrested

CTD operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div