Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیراعظم نے بلوچستان کےعلاقے شیرانی میں جنگلات میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ نے 6 ایکڑ رقبے پر محیط جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا
شائع 21 مئ 2022 09:34am
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر __ فوٹو بی بی سی
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر __ فوٹو بی بی سی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا ہنگامی امداد کے وفاقی اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر 7 کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیرہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقررکردیا۔

بلوچستان، جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی، جس نے 6 ایکڑ رقبے پر محیط جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔

تاہم آگ سے جھلس کر 3 افراد کے جاں بحق ہوچکے جبکہ ہیںج نگلی حیات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

علاوہ ازیں معاملے کی سنگینی پر سرپیم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی۔

جسٹس جمال کا کہنا ہے کہ آگ سے جنگلی حیات اور ماحولیات کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اسے بجھانے کیلے وسائل نا کافی ہیں۔

دوسری جانب نے بھی صنوبرکے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتےہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلئ بلوچستان نے متاثرہ علاقے میں انسانی جانوں اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کے لیۓ تمام دستیاب وسائل اور بین الاقوامی اداروں کی معاونت بھی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آگ بجھانے کی کاروائی میں پاک فوج ایف سی محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

پہاڑوں کے دامن میں متاثرین کے لیۓ 100 خیموں پر مشتمل سٹی قائم کرکے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان اين ڈى ايم اے

بلوچستان کےعلاقےشیرانی میں جنگلات میں آتشزدگی کامعاملہ پر ترجمان اين ڈى ايم اے نے کہا کہ پاک آرمی،ایف سی،رینجرزامدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ہیلی کاپٹرکےذریعےآگ پرقابوپانےکی کوششیں جاری ہیں جبکہ بلوچستان حکومت کوآگ بجھانےکاضروری سامان فراہم کیاجارہاہے۔

shahbaz shairf

بلوچستان

Balochistan CM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div