Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم نے گردے اور جگر کے اسپتال ‘‘پی کے ایل آئی’’ کا بورڈ بحال کردیا

وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹرسیعد اختر کو امریکا سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا۔
شائع 23 مئ 2022 12:32pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے اسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹوٹ ‘‘پی کے ایل آئی’’ کا بورڈ بحال کردیا جبکہ ڈاکٹر سیعد اختر کو امریکا سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے “پی کے ایل آئی” کے بارے میں بڑے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا ۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈاکٹر سعید اختر کو پھر سے پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا۔

4 سال قبل ڈاکٹر سیعد اخترعدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکا واپس لوٹ گئے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پرکردار ادا کیا، پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کاری کا جدید ترین اورعالمی معیار کا حامل ادارہ ہے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div