Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کا 14 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم

عمران خان کے اعلان کے بعد نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء پر امن طورپر منتشر ہوگئے، کنٹینرز ہٹا دیئے گئے جبکہ سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 10:33am

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد کراچی میں نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 14 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا، کنٹینرز ہٹا دیئے گئے جبکہ سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی نے احتجاجی دھرنا دیا، رات گئے دھرنے کے شرکاء کو کھانا اور پانی بھی فراہم کیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں شہر سے خواتین سمیت کئی کارکنان شریک ہوئے، نمائش چورنگی پر بڑی اسکرین بھی لگائی گئی۔

احتجاجی دھرنے میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی ، خرم شیر زمان، بلال غفار، علی حیدر زیدی، شہزاد قریشی، ارسلان تاج، عباس جعفری اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

عمران خان کے اعلان کے بعد نمائش چورنگی پر دھرنا ختم کیا گیا، شرکاء پر امن طورپر منتشر ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے لگائے گئے تمام کنٹینرز بھی ہٹا دیئے گئے جبکہ سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

یاد رہے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگائی۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین شیلنگ کی گئی، اس دوران پولیس نے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی کے دعوی کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ان کے 2 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

karachi

imran khan

PTI protest

pti long march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div