Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

حکومت نےگزشتہ رات عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکسز میں کمی کی گئی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورزپربھی آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 03:04pm
اسکرین گریب فوٹو آج نیوز
اسکرین گریب فوٹو آج نیوز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نےگزشتہ رات عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نےگزشتہ رات عوام پرمہنگائی کابم گرادیا، پٹرول مہنگا ہونےسے ہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے،عمران خان نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکسز میں کمی کی گئی تھی، ابھی تک شہبازشریف کے کپڑوں کاخریدارسامنےنہیں آیا، ملک میں آٹے کی قیمتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورزپربھی آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، شریف خاندان ہمیشہ امپائرکو ساتھ ملا کرمیچ کھیلتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لوٹوں کے چیف کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا گیاہے، الیکشن کمیشن میں اپنےبندےلگادیئےگئےہیں، نیب ترامیم کرکےاپنےکیسزختم کرائےجارہےہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کاحکم دیا لیکن حکومت کارکنان کیخلاف طاقت استعمال کررہی ہے۔