Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آخر کار بھارتی ورژن گانے ‘نچ پنجابن نچ’ میں ابرارالحق کو کریڈٹ مل گیا

ابرارالحق کا گانا روایتی طور پر پاکستان میں شادیوں میں گایا جاتا ہے، زیادہ تر شادیاں اور ڈانس پارٹیاں اس گانے کے بغیر ادھوری ہیں۔
شائع 29 مئ 2022 10:42am
بھارتی کمپنی نے گانے کے شاعری میں ابرالحق کا نام بھی درج کردیا ــ آن لائن فوٹو
بھارتی کمپنی نے گانے کے شاعری میں ابرالحق کا نام بھی درج کردیا ــ آن لائن فوٹو

بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی ریکارڈ لیبل کی نئی آنے والی فلم میں شامل پاکستانی گانے ‘نچ پنجابن نچ’ میں گلوکار ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا۔

حال میں ہی ابرارالحق کا مقبول پرانا گانا ‘نچ پنجابن نچ’ فلم ساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ میں شامل کرکے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

جس پر پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کیلئے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔

بعد ازاں ‘نچ پنجابن نچ’ کے بھارتی ورژن کو 28 مئی کو ریلیز کیا گیا، جس میں اداکار ورون دھون اور کیارا اڈوانی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں۔

بھارتی کمپنی نے ‘نچ پنجابن نچ’ گانے کو جاری کرتے ہوئے اس کی یوٹیوب کی ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ مذکورہ گانے کو پہلی گلوکار بار ابرالحق نے گایا تھا۔

اس کے علاوہ ساتھ ہی بھارتی کمپنی نے گانے کے شاعری میں ابرالحق کا نام بھی درج کردیا۔

‘نچ پنجابن نچ’ کی مقبولیت

مذکورہ گانا ابرارالحق نے 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا۔

ابرارالحق کا یہ ہی گانا روایتی طور پر پاکستان میں شادیوں میں گایا جاتا ہے، خاص طور پر مہندی کے موقع پر، لڑکے اور لڑکیاں دونوں کی خصوصی پرفام کرتے ہیں ۔

تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آج بھی ملک میں زیادہ تر شادیاں اور ڈانس پارٹیاں اس گانے کے بغیر ادھوری ہیں۔

test series

Abrar ul Haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div