Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عامر لیاقت کی تدفین کی تیاری شروع کردی گئی

عامر لیاقت حسین نے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی
شائع 09 جون 2022 10:59pm
مرحوم  کا جسد خاکی چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
مرحوم کا جسد خاکی چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
Exclusive footage | Aamir Liaquat Hussain’s Graveyard | #Shorts | Aaj News

معروف ٹی وی میزبان اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

منیجر اوقاف کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تدفین کا وقت مقرر نہیں ہے البتہ ورثہ کی ہدایات پر قبر کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین نے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی۔

عامر لیاقت حسین کی تدفین کا فیصلہ صاحبزادے کی لندن سے واپسی پر ہوگا جب کہ ورثہ کی جانب سے ان کے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہ دینے پر مرحوم کا جسد خاکی چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کے خداداد کالونی میں واقع گھر کو سیل کردیا گیا جہاں سے پولیس نے تمام شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

karachi

Aamir Liaquat Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div