Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکا پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا چاہتا ہے: خورشید شاہ

امریکا نے عمران خان کو تیار کرکے پاکستان بھیجا، جس کا مقصد پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا ہے
شائع 11 جون 2022 11:53pm
اب اگست 2023 میں ہی الیکشن ہوں گے۔ فوٹو — فائل
اب اگست 2023 میں ہی الیکشن ہوں گے۔ فوٹو — فائل
Khurshid Shah exclusive interview | Rubaroo With Shaukat Paracha | Aaj News

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا چاہتا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں بات کرتے ہوئے خورشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی ہم اس کے حامی ہیں، ہم آئین کی حفاظت کررہے ہیں، ریاست ہوگی تو حکومت بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے معیشت کا خانہ خراب کردیا ہے، ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ اکتوبر، نومبر میں الیکشن کرادیں گے، لیکن جب دھمکیاں دیں تو ہم نے کہا اب اگست 2023 میں ہی الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑی سازش ہوئی ہے، بش سینئر نے عمران خان کو گود لیا، بش جونیئر نے بی بی سے عمران خان کو ملوایا جب کہ اس وقت کے دانشوروں نے لکھا کہ امریکا ایک بچہ تیار کر رہا ہے جس سے امریکا اپنے ٹارگٹ پورے کرائے گا۔

خورشید نے مزید کہا کہ امریکا نے عمران خان کو تیار کرکے پاکستان بھیجا، جس کا مقصد پاکستان سے نیوکلیئر چھیننا ہے، آج سے 30 سال پہلے حکیم سعید نے یہ بات سمجھی تھی۔

AAJ NEWS

imran khan

khursheed shah

America

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div