Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بجٹ کا مجموعی حجم 3226ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 685ارب روپے لگایا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15جبکہ پنشن میں 5فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔
شائع 13 جون 2022 08:52am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

لاہور: پنجاب کاآئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا مجموعی حجم 3226ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 685ارب روپے لگایا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15جبکہ پنشن میں 5فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال 23-2022 کے مجموعی حجم 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 685 ارب روپے لگایا گیا ہے، آج نیوز نے بجٹ کی کاپی حاصل کرلی۔

ایوان میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، اویس لغاری پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

صوبے میں جاری منصوبوں کیلئے 3 کھرب 65 ارب روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2 کھرب 33 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسکول ایجوکیشن کیلئے 39ارب، ہائرایجوکیشن کیلئے13ارب50کروڑ،صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے1کھرب72ارب خرچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ زراعت کیلئے 14ارب روپے کاترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی قرضوں سے65.8 ارب کےمنصوبے شروع ہوں گے جبکہ سوشل سیکٹر کیلئے بجٹ میں33 فیصد اضافہ کے ساتھ 274 ارب روپے کےفنڈز مختص ہوں گے۔

حکومت نے پنجاب اسمبلی کے سیشن کے دوران قانون اور پارلیمانی امور کی انجام دہی کیلئے صوبائی وزیر ملک احمد خان کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں ہیں۔

lahore

punjab assembly

punjab budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div