Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ، شہری پریشان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 233 روپے 89 پیسے ہوگیا
شائع 16 جون 2022 02:12pm
شہری اس اضافے کو ظلم قرار دے رہے ہیں، فوٹو/ فائل
شہری اس اضافے کو ظلم قرار دے رہے ہیں، فوٹو/ فائل

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں اضافہ مجبوری ہے جبکہ شہری اس اضافے کو ظلم قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے تاحال کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا لیکن بس اڈوں پر خود ساختہ طور پر کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے کا اضافہ کیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 233 روپے 89 پیسے ہوگیا ہے۔

Petroleum products

Miftah Ismail

Transporters

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div