Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
شائع 23 جون 2022 09:31am
اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

rawalpindi

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

italian armed forces chief of defence staff

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div