Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رانا ثناءاللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں: شیخ رشید

غریب مہنگائی سے مرگیا لیکن آئی ایم ایف کاحکم نامہ نہیں آیا، پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کی موت ہے، سابق وفاقی وزیرداخلہ
شائع 24 جون 2022 01:19pm
مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب مہنگائی سے مرگیا لیکن آئی ایم ایف کاحکم نامہ نہیں آیا، پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کی موت ہے، مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے، رانا ثناء اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں، غریب مہنگائی سے مرگیا، آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی، جولائی میں بجلی، سردیوں میں گیس نہیں ملےگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کوسہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئےہے،راناثناء اللہ نئےآرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت سےدےرہےہیں۔

rawalpindi

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

IMF

Pervez Musharraf

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div