Aaj.tv Logo

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا

اپ ڈیٹ 27 جون 2022

بلاول بھٹو زرداری نے بس سروس کا افتتاح کیا۔

کراچی میں پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

کراچی میں پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

بس سروس سے کراچی کے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی۔

بس سروس سے کراچی کے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی۔

درآمد کردہ بسیں مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور ان میں 40 افراد کے بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے۔

درآمد کردہ بسیں مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور ان میں 40 افراد کے بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے۔

پہلے مرحلے میں کراچی میں 130 بسیں چلیں گی۔

پہلے مرحلے میں کراچی میں 130 بسیں چلیں گی۔

بسوں کیلئے 7روٹس بنائے گئے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں بس سروس ماڈل کالونی تا ٹاور چلے گی۔

بسوں کیلئے 7روٹس بنائے گئے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں بس سروس ماڈل کالونی تا ٹاور چلے گی۔

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بس سروس کا افتتاح کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور دیگر نے بس میں سفر بھی کیا اور سہولتوں کا معائنہ کیا، بس سروس سے کراچی کے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی۔

چین سے درآمد کردہ ان بسوں کیلئے 7روٹس بنائے گئے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں بس سروس ماڈل کالونی تا ٹاور چلے گی۔

اس روٹ کی طوالت 29 اعشاریہ 5 کلومیٹر ہے، ابتدائی طور پر بس کا کرایہ 25 سے 50 روپے رکھا گیا ہے۔

درآمد کردہ بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور ان میں 40 افراد کے بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے، 40 افراد کے کھڑے ہونے کی بھی گنجائش ہے، خواتین کیلئے الگ جگہ مختص ہوگی جبکہ معذور افراد کیلئے بھی خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ باقی روٹس پر بھی بس سروس کا جلد آغازہوگا۔

پہلے مرحلے میں کراچی میں 130 بسیں چلیں گی، لاڑکانہ کو بھی 10 بسیں فراہم کی جارہی ہے، سیکنڈ فیز میں مزید 110 بسیں شامل ہوں گی،جس کے بعد بسوں کی کل تعداد 250 ہوجائےگی۔