Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

گلوکار شہزاد رائے کراچی کی صورتحال دیکھ کر افسردہ کیوں ہیں؟

شہزاد رائے نے جو تصویر شئیر کی اس پوری صورتحال کو واضح کردیا
اپ ڈیٹ 29 جون 2022 04:58pm
شہزاد رائے نے جو تصویر شئیر کی اس پوری صورتحال کو واضح کردی، تصویر انسٹاگرام
شہزاد رائے نے جو تصویر شئیر کی اس پوری صورتحال کو واضح کردی، تصویر انسٹاگرام

سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے گلوکار شہزاد رائے نے کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کرنے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ کراچی کے ایک سیوریج نالے کے سامنے کھڑے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے رہائش کے لیے ناقابل شہروں میں شمار کرلیا گیا ہے”۔

انہوں مزید کہا کہ کراچی کے بارے میں نہیں جانتا لیکن قدرت ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

تاہم شہزاد رائے نے جو تصویر شئیر کی اس کے عقب میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالہ مکمل طور پر کچرے سے بھرا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دی اکانومسٹ کے ریسرچ اینڈ اینیلیسز ڈویژن ‘اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ’ نے کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا ہے۔

Shehzad Roy

karachi

Sinnger

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div