Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی منظور

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی ضمانت منظور کی جائے
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2022 12:21pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے پولیس کو 14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

دعا زہرہ کے شوہر ظہیر نے کیس میں گرفتاری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس پرعدالت نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی منظوری دیتے ہوئے 14 جولائی تک پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل سے استفسار کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے۔

جس پر وکیل نے کہا کہ 16 اپریل کو اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تو ابھی تک آپ کیا کر رہے ہیں۔

تاہم عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے کو ری انویسٹی گیٹ کر رہے ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔

تاہم عدالت نے 14 جولائی تکدعا زہرا کے شوہر ظہیر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

karachi

Lahore High Court

Dua Zehra Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div