Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

ہارٹ آف اسٹون کی کوئی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ افواہ ہے کہ یہ خواتین کی زیر اثر تھرلر ہے
شائع 09 جولائ 2022 07:45pm
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے نیچے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے والی محبت اور دیکھ بھال کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی: فوٹو(عالیہ بھٹ انسٹاگرام)
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے نیچے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے والی محبت اور دیکھ بھال کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی: فوٹو(عالیہ بھٹ انسٹاگرام)

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ پروڈکشن ‘ہارٹ آف سٹون’ کی شوٹنگ مکمل کر لی۔

دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں اپنے ساتھی اداکاروں، ہدایت کاروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کے نیچے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے والی محبت اور دیکھ بھال کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔

ہارٹ آف اسٹون کی کوئی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ افواہ ہے کہ یہ خواتین کی زیر اثر تھرلر ہے۔

اس فلم میں عالیہ بھٹ مبینہ مایا سنگھ نامی بھارتی نژاد امریکی انٹیلی جنس آپریٹو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

hollywood

Bollywood actress

Alia Bhatt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div