Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر...
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 04:10pm
آفتاب سلطان ــــــــــ فوٹو (فائل)
آفتاب سلطان ــــــــــ فوٹو (فائل)

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق آفتاب سلطان کی تقرری کی منظوری آج ہونےو الے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

آفتاب سلطان دو مرتبہ ڈی جی آئی بی کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، اور گریڈ 22 کے افسر کے طور پر سینئر پوسٹوں پر محکمہ پولیس سے وابستہ رہے ہیں۔

نیب چیئرمین کا عہدہ گزشتہ ماہ سے خالی تھا، سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 جون کو آرڈیننس کی میعاد ختم ہونے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

آفتاب سلطان 2017 میں اینٹی گرافٹ باڈی کے چیئرمین کے طور پر بھی مقرر رہے۔

اتحادی جماعتوں نے آفتاب سلطان کو بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی مخالفت کی تھی، تاہم مسلم لیگ ن نے سب پارٹیوں سے مشاورت کی اور بالآخر ان کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی احتساب (دوسری ترمیم) بل 2021 کے تحت چار سال کی مدت پوری کرنے والے نیب کے چیئرمین کو دوسری مدت کے لیے اس عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

NAB

Chairman NAB

Aftab Sultan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div