Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یو اے ای کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

رات میں دبئی سمیت یو اے ای کے مختلف حصوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 04:46pm
اطلاعات کے مطابق زلزلوں کی شدت 5.7 اور 5.8 تھی، تصویر سی این این/فائل
اطلاعات کے مطابق زلزلوں کی شدت 5.7 اور 5.8 تھی، تصویر سی این این/فائل

جنوبی ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔

گزشتہ رات دبئی سمیت یو اے ای کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے شہریوں نے محسوس کیے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے کہا کہ جن علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کو محسوس کیا، وہاں یہ ‘‘بغیرکسی اثر کے’’ تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خلیج میں واقع ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

بعدازں حکام نے متاثرہ علاقوں میں یں امدادی ٹیموں کو روانہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلوں کی شدت 5.7 اور 5.8 تھی، جبکہ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا ایک زلزلہ 5.5 شدت کا تھا۔

صوبہ ہرمزگان کے ہلال احمر کے سربراہ مختار صلاحشور نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ “ہمیں ابھی تک کسی سنگین نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن ان زلزلوں سے بڑے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔”

خیال رہے کہ 2003 میں 6.6 شدت کے زلزلے نے تاریخی ایرانی شہر بام کو لپیٹ میں لے لیا تھا، جس میں 26 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

UAE

earthquake

Iran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div