Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دے دو، اداکارمانی

انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں ادکار مانی نے ملک کی موجود سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا
شائع 24 جولائ 2022 02:01pm
ادکار مانی نے کہ عمران خان  100 کا ڈالر کردیں گے، تصویر فائل
ادکار مانی نے کہ عمران خان 100 کا ڈالر کردیں گے، تصویر فائل

اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور مانی نے ہاتھ جوڑ کر ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی۔

انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں ادکار مانی نے ملک کی موجود سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے اپنا والٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ پیسے ختم ہوگئے، تو واپس جانا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسے ختم اس لیے ہوجاتے ہیں کہ ہماری کرنسی بالکل نیچے آگئی ہے۔

ویڈیو میں اداکارمانی نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ خدا کے لیے ملک عمران خان کو دے دو، وہ 100 کا ڈالر کردیں گے۔

فنکاروں کی بڑی تعدادعمران خان کی سوشل میڈیا پر سپورٹ کرتی ہے۔

pti

imran khan

Mani