سری لنکا کی موجودہ صورت حال کے باعث ایشیا کپ کا وینیو تبدیل
اسلام آباد: آئندہ ماہ ہونے والا ایشیا کپ 2022 سری لنکا سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلامیے کے ذریعے باضابطہ اعلان کردیا، جس کے بعد ایشیا کپ اب سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔
اے سی سی کے صدر جئے شاہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے پر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی
ایشیا کپ رواں سال 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی 20فارمیٹ میں منعقد ہوگا، ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔
22 جولائی کو بھارتی بورڈ کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے بھی ایشیا کپ کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا دعویٰ کیا تھا۔
سارو گنگولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایشیا کپ یواے ای میں منتقل کردیا گیا ہے، معاشی اور سیاسی بحران کے باعث سری لنکن بورڈ نے میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔