Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وفاقی حکومت چاہے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے: شرجیل میمن

کیا اب ہمارے ملک میں بھارت اور اسرائیل کے پیسوں سے سیاست ہوگی؟ اگر کسی اور جماعت کے اکاؤنٹ میں ایسے پیسے آتے تو کیا ہوتا
شائع 29 جولائ 2022 05:03pm
امریکا عمران خان کو گرفتار نا کرسکے۔ فوٹو — اے ایف پی
امریکا عمران خان کو گرفتار نا کرسکے۔ فوٹو — اے ایف پی

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی یل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان سمیت ان کے حواریوں کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں، فنانشل ٹائمز کا سب نے معانہ ضرور کیا ہوگا، اس رپورٹ کے بعد عمران خان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص مخالفین کو چور کہتا تھا اس رپورٹ کے بعد ثابت ہو گیا عمران خان سب سے بڑا ڈاکو ہے، کیا اب ہمارے ملک میں بھارت اور اسرائیل کے پیسوں سے سیاست ہوگی؟ اگر کسی اور جماعت کے اکاؤنٹ میں ایسے پیسے آتے تو کیا ہوتا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملک سے لاڈلہ ازم فوری طور پر ختم ہونا چاہئے، فنانشل ٹائمز کی آج تک کوئی خبر بائونس نہیں ہوئی، عمران نیازی فوری طور برطانیہ میں جا کر کیس داخل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت چاہئے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے، عارف نقوی امریکا میں منی لانڈرنگ میں مطلوب شخص ہے، امریکی خط ڈرامہ تھا، ایسا تو نہیں امریکا اسی کیس میں عمران خان کو گرفتار کرے، اسی لئے یہ پروپیگنڈا کیا گیا ہو تاکہ امریکا عمران خان کو گرفتار نا کرسکے۔

شرجیل انعام نے کہا کہ اخلاقی جرات ہے تو چیلنج کرو ورنہ مانو کے تم نے منی لانڈرنگ کی ہے، ان کی بہن نے امریکا میں جائیداد خریدی پھر ایمنسٹی میں ظاہر کی، وزیر اعظم سے درخواست ہے فوری طور پر ایک ہائی لیوی جے آئی ٹی بنائیں جو عمران خان کی تمام دو نمبریوں کی انکوائری کرے۔

imran khan

PPP

pti foreign funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div