Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مداخلت نرم ہو یا گرم ، سب کو مل کرملک بچانا ہے

بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید کادعویٰ
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2022 02:40pm

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے مدد نہ ملنے کی صورت میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

ٹوئٹرپرایکٹو رہنے والے شیخ رشید نے لکھا کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، جلد بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

ملکی حالات کے سدھار کے لیے سیاسی میدان میں گونجتی مقبول اصطلاح استعمال کرنے والے شیخ رشید نے لکھا، “مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ایک ایک دن قیمتی ہے”۔

شیخ رشید کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس دے پارہا ہے، غریب وینٹی لیٹر پر ہے اورسیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے تناظر میں شیخ رشیدنے کہا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اورعدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ سب لوگ مل بیٹھ کر حل نکالیں ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزخبر سامنے آئی تھی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی قسط میں تاخیر پر امریکی حکام سے رابطہ کرکے ان سے اپنا کردار ادا کرنےکی درخواست کی ہے تا کہ قرضے کی قسط جلد مل سکے۔

pti

Sheikh Rasheed

Army Chief

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div