Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، 50 نکاتی ایجنڈا جاری

ایجنڈے میں 20 بل، رولز 218 کی 5 تحریکیں اور ایک قرارداد شامل ہیں جبکہ سینیٹ کے قوائد میں تبدیلی کے لیے رولز 278 کی تحریک بھی شامل ہیں۔
شائع 01 اگست 2022 09:26am
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہو گا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کا 50نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں 20 بل، رولز 218 کی 5 تحریکیں اور ایک قرارداد شامل ہیں۔

ایجنڈے میں سینیٹ کے قوائد میں تبدیلی کے لیے رولز 278 کی تحریک بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایجنڈے میں 11 نئے بل ہیں جوایوان میں متعارف کروائے جائیں گے، 4 بل کمیٹیوں سے رپورٹ کردہ صورت میں منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے پاس کردہ 5 بل بھی سینیٹ سے منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔

اسلام آباد

sadiq sinjrani

chairman senate

Senate Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div