Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

تمام کروم صارفین کیلئے گوگل کی “ارجنٹ وارننگ” جاری

گوگل نے کروم صارفین کیلئے ایک انتباہ جاری کیا ہے جسے نظر انداز کرنا آپ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
شائع 03 اگست 2022 07:27pm
تصویر بزریعہ کیوو
تصویر بزریعہ کیوو

گوگل نے اپنے ویب براؤزر “کروم” کے صارفین کیلئے ایک انتباہ جاری کیا ہے جسے نظر انداز کرنا آپ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

گوگل نے کروم کیلئے ایک نئی اور اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جسے انسٹال نہ کرنے کی صورت میں صارفین کو ہیکرز کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ سیکیورٹی پیچ صارفین کو کروم کے 104 ورژن میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے، 27 مختلف سیکیورٹی مسائل کو حل کرتا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ ونڈوز، میک اور لینکس کے ساتھ ساتھ گوگل اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس ڈیوائسز سمیت تمام معاون ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز کیلئے جاری کی گئی ہے۔

اندازے کے مطابق 2021 تک دنیا بھر میں 3.2 بلین انٹرنیٹ صارفین کروم کو اپنے مرکزی براؤزر کے طور پر استعمال کر رہے تھے، اور یہ ریلیز ان میں سے ہر ایک کیلئے ہے۔

اگرچہ اس اپ ڈیٹ کے زریعے جن 27 مخصوص سیکیورٹی مسائل کو حل کیا گیا ہے وہ اہم ضرور ہیں، لیکن ان میں سے کسی کو بھی انتہائی شدید “نازک” کے طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں سے سات کو “اعلیٰ” درجہ دیا گیا ہے۔

کروم براؤزر عام طور پر اپ ڈیٹس کو خود بخود انسٹال کرتا ہے جس کے نتیجے میں یہ زیادہ محفوظ ہوتا ہے، تاہم اس بار براؤزر کے دوبارہ شروع ہونے تک سیکیورٹی اصلاحات فعال نہیں ہوں گی۔“

کروم اپ ڈیٹ کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

آپ اوپری دائیں کونے میں تین نقطوں کے ذریعے براؤزر کے سیٹنگز کے صفحے پر جا کر مدد کا انتخاب کریں اور دیکھیں آپ کی ڈیوائسہ کون سا ورژن استعمال کر رہی ہے۔

اب “اباؤٹ گوگل کروم” میں جائیں۔ اگر اپ ڈیٹ آپ کے لیے دستیاب ہے، تو آپ اسے یہاں سے انسٹال کر سکیں گے۔ میک یا لینکس کے لیے کروم ورژن 104.0.5112.79 اور ونڈوز کے لیے ورژن 104.0.5112.79/80/81 درکار ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div